پاکستان
ٹرینڈنگ

کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم

اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں استحکام برقرار رہے، شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات میں دن بدن بہتری آ رہی ہے اور ملک دشمن عناصر یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں استحکام برقرار رہے۔

وزیرِاعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات کرتے ہوئے ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے اور جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button