Archive
Trending

کراچی میں موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین پریشان

ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جاری رہے گی،وزارت داخلہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ صرف ان علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس بند کی جائے گی جہاں سیکیورٹی خدشات موجود ہوں۔ ان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس حسب معمول جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج آج متوقع ہے، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد میں رینجرز، پولیس، اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button