علاقائی

توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں قتل کرنیوالے شہری کو عمر قید

کیس میں نامزد تین ملزمان کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی

پشاور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو عدالت کے احاطے میں قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق توہین رسالت کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے کے کیس میں نامزد تین ملزمان کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔

عدالت نے فیصل خالد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، جب کہ دیگر دو ملزمان، طفیل ضیا اور سمیع اللہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق فیصل خالد نے توہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم کو عدالت کے احاطے میں قتل کیا تھا جبکہ دیگر دو ملزمان نے فیصل خالد کی معاونت کی تھی۔

یہ واقعہ 29 جولائی 2020 کو پشاور کی سیشن کورٹ میں پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور ان کا ٹرائل مکمل ہوا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button