Archive

ایلون مسک کی نیورالنک کمپنی کو کینیڈا میں معذور افراد پر ڈیوائس آزمانے کی اجازت

نیورالنک کی ڈیوائس کینیڈا کے 6 معذور افراد پر آزمائی جائے گی، حکومتی اجازت مل گئی

کیلیفورنیا: ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کی وزارت صحت نے ان کی ڈیوائس کو وہاں کے 6 معذور افراد پر آزمانے کی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’نیورالنک‘ نے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی سے اشتراک کیا، جہاں کے نیوروسرجن اس ڈیوائس کو معذور افراد پر آزمانا چاہتے ہیں۔

کمپنی نے کینیڈا کے حکام اور یونیورسٹی سے ایک سال قبل رابطہ کیا تھا، اور اب حکومت نے اس ڈیوائس کو 6 معذور افراد پر آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی کہ ’نیورالنک‘ کی ڈیوائس کب تک کینیڈا کے معذور افراد پر آزمایا جائے گا، لیکن اب تک اس ڈیوائس کو صرف امریکا کے دو معذور افراد کے دماغ میں داخل کیا جا چکا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button