پاکستان
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی کا احتجاج، بشریٰ بی بی کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوابی سے قافلے کی قیادت کریں گے

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کل ہونے والے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی نے کل کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے احتجاج کی نگرانی کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر حلقے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز قافلے کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوابی سے قافلے کی قیادت کریں گے اور وہ صبح 11 بجے پشاور سے روانہ ہو کر صوابی پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں، اس لیے وہ احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام دیا تھا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بشریٰ بی بی کی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی کیونکہ وہ گھریلو خاتون ہیں اور ہم یہ بات گزشتہ پانچ دنوں سے واضح کر چکے ہیں۔ ان کا احتجاج میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button