پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہوگا، اور وہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کریں گے کیونکہ ان کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، اور وہ جو کہیں گے وہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی اور ان کے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے وفاقی اور پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور دیگر شاہراہوں کو بند کر دیا ہے، تاہم ان کا احتجاج پرامن ہے اور حکومت سڑکیں بلاک کر کے عوام کو تکلیف میں ڈال رہی ہے۔