چیمپئنز ٹی20 کپ کیلئے عارضی اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کے جنوبی افریقہ دورے کے بعد چیمپئنز ٹی20 کپ کے اسکواڈز حتمی ہوں گے

چیمپئنز ٹی20 کپ کے لیے ٹیموں کے مینٹورز نے عارضی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان ٹیم کے اعلان کے بعد یہ عارضی اسکواڈز حتمی شکل اختیار کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی میں 7 سے 25 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستان کے وائٹ بال اور ریڈ بال اسکواڈز کا اعلان ابھی زیر التوا ہے، جس کے باعث مینٹورز نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور دیگر وائٹ بال کرکٹرز کو عارضی اسکواڈز میں شامل نہیں کیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی، جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسکواڈز کو حتمی شکل دے گی، اور اس کے بعد کھلاڑیوں کی دستیابی کی وضاحت ہو جانے کے بعد مینٹورز اپنی عارضی فہرست پر نظرثانی کریں گے اور اسے پی سی بی کو حتمی فہرست جمع کرانے سے پہلے دوبارہ جائزہ لیں گے۔

یہ عارضی اسکواڈز میں پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور زمبابوے کے دورے میں شامل کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ مینٹورز اپنی فہرست سے باہر کے کھلاڑیوں کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

اے بی ایل اسٹالیئنز (مینٹور شعیب ملک): عبدالفصیح، احمد صفی عبداللہ، اعظم خان، حسین طلعت، محمد عامر خان، محمد حارث، محمد محسن، معاذ صداقت، مہران ممتاز، ناصرنواز، شعیب ملک، طاہر حسین، عبید شاہ، یاسر خان اور زمان خان۔

اینگرو ڈولفنز (مینٹور سرفراز احمد): آصف علی، فہیم اشرف، احسان اللہ، خبیب خلیل، کاشف علی، مرزا طاہر بیگ، محمد اخلاق، محمد غازی غوری، سلمان آفریدی، سلمان ارشاد، شایان شیخ اور عمر امین۔

لیک سٹی پینتھرز (مینٹور ثقلین مشتاق): عبدالواحد بنگلزئی، علی رضا، عماد بٹ، دانش عزیز، حیدر علی، حسن علی، عرفان اللہ شاہ، محمد عمر، محمد ذیشان، مبصر خان، ریحان آفریدی، رضوان محمود، سعد بیگ، شرجیل خان، عمر صدیق اور اسامہ میر۔

نورپور لائنز (مینٹور وقار یونس): عامر یامین، عارف یعقوب، حسن نواز، حنین شاہ، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد باسط، محمد فائق، محمد جنید، محمد سراج، محمد طحہٰ، موسیٰ خان، روحیل نذیر، سجاد علی ہاشمی اور شہاب خان۔

یو ایم ٹی مارخورز (مینٹور مصباح الحق): عبدالصمد، عاکف جاوید، علی شفیق، علی شان، علی عثمان، بلاول بھٹی، بسم اللہ خان، فخر زمان، افتخار احمد، خواجہ محمد نافع، محمد فیضان، محمد عمران جونیئر، محمد نواز، محمد رمیز جونیئر، محمد سرور آفریدی، محمد عمران رندھاوا، محمد شہزاد، نیاز خان، نثار احمد، سعد مسعود اور زاہد محمود۔

Exit mobile version