لائف سٹائل

پاکستانی اداکارہ مدیحہ افتخار کا خواتین کو مشورہ

خواتین کو خود کو دوسرا موقع دینا چاہیے، مدیحہ افتخار

مدیحہ افتخار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک نامور اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتا ہے۔ ان دنوں وہ ڈرامے "بے بی باجی کی بہوئیں” اور "غیر” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

مدیحہ کے والد قوت سماعت سے محروم ہیں اور انہیں پاکستان کی اشاروں کی زبان کے بانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ سماعت سے محروم افراد کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات بے شمار ہیں۔

شادی کے بعد مدیحہ افتخار نے عارضی طور پر شو بز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو وقت دے سکیں۔ تاہم اب وہ ایک بار پھر ڈراموں میں واپس آچکی ہیں اور اپنے کام میں سرگرم ہیں۔ زندگی کے بارے میں ان کا ایک واضح نقطہ نظر ہے اور انہوں نے ان خواتین کے لیے ایک قیمتی مشورہ دیا ہے جو طلاق یا بریک اپ سے گزر چکی ہیں۔

مدیحہ افتخار نے کہا کہ طلاق سے متاثرہ خواتین اکثر دوبارہ شادی کرنے یا کسی نئے تعلق میں قدم رکھنے سے ہچکچاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو یہ مشورہ دیتی ہیں کہ وہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھیں اور اپنے لیے ایک ایسا شریک حیات تلاش کریں جو ان کے لیے مناسب ہو۔

ان کے مطابق خواتین کو بھی اپنے آپ کو دوسرا موقع دینا چاہیے اور خوشی کی تلاش جاری رکھنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button