Archive

دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز آسٹریلوی سکول کے نام

سڈنی کے سکول کی شاندار عمارت نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

سڈنی: دنیا کی سب سے خوبصورت عمارت کا اعزاز ایک آسٹریلوی سکول نے اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کے مضافاتی علاقے چیپینڈیل میں واقع ڈارلنگٹن پبلک سکول نے اپنی شاندار تعمیرات کے ذریعے تمام بلند و بالا عمارتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سنگاپور میں ہونے والے ’ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول‘ میں 220 متاثر کن عمارتوں میں سے ڈارلنگٹن پبلک سکول نے ’ورلڈ بلڈنگ آف 2024‘ کا اعزاز جیت لیا۔

اس سکول کی عمارت نے 2013 میں بھی آکلینڈ آرٹ گیلری توئی او تماکی میں پہلا انعام حاصل کیا تھا، اور اب یہ ایک بار پھر عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

یہ عمارت ایک پرانی عمارت تھی جسے سڈنی کے ماہر آرکیٹیکٹس نے جدید اور دلکش انداز میں ڈیزائن کیا۔ عمارت کی چھت ایک خاص ساؤتھ ٹوتھ ڈیزائن میں بنائی گئی ہے۔ سکول میں بچوں کے کھیلنے کے لیے ایک بڑا باسکٹ بال کورٹ اور ایک کمیونٹی گارڈن بھی موجود ہے۔

’ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول‘ میں 18 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے، جن میں سنگاپور میں بزرگ شہریوں کے لیے تعمیر کردہ ہاؤسنگ کمپلیکس اور کوپن ہیگن میں چھت پر بنایا گیا ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ بھی شامل ہیں، جنہیں ان کی تخلیقی اور پائیدار ڈیزائن کے لیے سراہا گیا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button