علاقائی

سیالکوٹ: ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات

زگ زیگ ٹیکنالوجی سے انحراف کرنے کی پاداش میں 15 بھٹوں میں مسمار کی کارروائی کی گئی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ (ارشد رحمانی) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی سے انحراف کرنے کی پاداش میں 15 بھٹوں میں مسمار کی کارروائی کی گئی ہے جبکہ 65 بھٹوں کو سربمہر کردیا گیا ہے اور 36 کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے۔

یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات سیالکوٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ رواں سیزن میں صرف بھٹوں مالکان کو ایس او پیز فالو نہ کرنے کی پاداش میں 24 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے کہ 174 بھٹوں کو نوٹسسز جاری کئے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فضائی آلودگی پھیلانے پر زیرو ٹالرنس اپنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجہ موٹر سائیکل، گاڑیوں، لوڈرز اور ہیوی ٹریفک کا بھی ہے۔

اس ضمن میں حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ پبلک / کمرشل ٹرانسپورٹ کے ساتھ ڈومیسٹک وہیکل کی بھی انسپکشن کی جائے اب دھواں چھوڑتی گاڑی چاہئے کمرشل ہو نجی کو جرمانہ کیا جائے اور اگر دوسری دفعہ وائیلیشن ہوئے تو جرمانہ بھی ڈبل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button