علاقائی

وہاڑی: ریونیو افسران کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کی زیر صدارت

انتقالات فیس، تاوان، واٹر ریٹ، زرعی انکم ٹیکس، اشٹام ڈیوٹی کی وصولیاں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل

وہاڑی (اطہر اسحاق سندھو) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس ہوا،جس میں بورڈ آف ریونیو کے انیشٹیٹوز، انتقالات فیس، تاوان، واٹر ریٹ کرنٹ وبقایاجات، زرعی انکم ٹیکس، اشٹام ڈیوٹی، زیر التوا انتقالات، ای رجسٹریشن، وارثتی انتقالات، تقسیم جائیداد کے کیسز، کھیوٹ ایشوز، ڈیجیٹل مساوی، پلس سسٹم، سکنی موضع جات، جمع بندیوں کی سکینگ، عارضی کاشت اراضی اورریونیو عدالتی کیسز کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے ریونیو افسران کو ہدایت دی کہ بورڈ آف ریونیو کے اہداف پر خاص توجہ دیں،ریونیو افسران ماتحت ملازمین کی انسپکشن کے ساتھ عدالتی کیسز کو جلد نمٹایاجائے۔ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جائے اور نادہندگان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button