اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان شام 5:30 بجے کھیلا جائے گا۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
دوسری جانب گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ اذلان شاہ کپ کا فائنل پورے پاکستان میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
پاکستان اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل 29ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں