وہاڑی: اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کا گورنمنٹ سکولز اور میڈیکل سٹورز کا معائنہ
اساتذہ اور طلبا کی کارکردگی پر اطمینان، سکولز انتظامیہ کو مزید بہتری کی ہدایت
وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے گورنمنٹ سکولز بوائز اینڈ گرلز اور شہر بھر میں متعدد میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا انہوں نے سکولز میں تعلیمی و انتظامی امور، اساتذہ کی حاضری، طلبہ وطالبات سے مختلف سوالات کرکے تعلیمی استعداد کار کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکولز انتظامیہ کو سکولز میں انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سکولز میں تعلیمی وانتظامی امور میں بہتری لانا اولین ترجیح ہے اساتذہ طلبا کی جدید خطوط پر تعلیم وتربیت کریں طلبا کی کونسلنگ پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے متعدد میڈیکل سٹوز کے معائنہ کے دوران ادویات کی قیمتوں،میڈیکل سٹورز لائسنس، کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی، ادویات کی خرید وفروخت کے ریکارڈ، ادویات کی ایکسپائری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ میڈیکل سٹوز پربغیر نسخہ ادویات ہرگز فروخت نہ کریں لائسنس کی ریونیول بروقت کرائیں اور میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن موجود ہونا چاہیے۔