پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا

پنجاب حکومت نے 29 لاء افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔ان افسران میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز تھے۔
 متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی۔
نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی کے فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں۔
گلزار احمد خان، ملک سرود احمد، پرویز اقبال چیمہ، محمد نواز شاہ اور عارف رانجھا کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض، اسد عباس، زینش افضل سمیت دیگر 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
تمام افسران کو الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ افسران نگران حکومت کے دور میں مقررکئے گئے تھے ،اب نئی حکومت نے انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں