کسووال: دیہی مرکز صحت میں ہفتہ صحت میلہ
خصوصی ہیلتھ کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اپنی صحت کی جانچ کروائیں، انچارج میڈیکل آفیسر
کسووال(نامہ نگار)دیہی مرکز صحت کسووال میں ہفتہ صحت میلہ کے پہلے دن3 سو سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب محکمہ صحت پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق دیہی مرکز صحت4/14ایل کسووال میں 3 روزہ ہفتہ صحت 20 سے 22 نومبرتک منایا جارہا ہے۔جس میں شوگر بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس،ایڈز، ٹی بی اور زچہ و بچہ کی تشخیص اور ان کی ویکسینیشن مفت کی جائے گی۔
پہلے دن کے صحت میلہ میں شوگر کے150، ہیپاٹائٹس کے 170 اور15 خواتین مریضوں کو چیک کیا گیا۔
انچارج میڈیکل آفیسر دیہی مرکز صحت نے کسووال اور گرد و نواح کے تمام رہائشیوں سے گزارش ہے کہ اس خصوصی ہیلتھ کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اپنی صحت کی جانچ کروائیں اور اگر کوئی مرض لاحق ہو تو دیہی مرکز صحت 4/14 ایل کسووال سے بروقت اور مفت علاج شروع کروائیں۔
اپنے ہمراہ قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا برتھ سرٹیفیکیٹ لانا ضروری ہے۔