ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے وہاڑی میں ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا
ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صحت کا افتتاح کیا اور مختلف کاؤنٹر پر جا کر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا
وہاڑی (اطہر اسحاق سندھو) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے وہاڑی میں ہفتہ صحت کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت وہاڑی میں ہفتہ صحت کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ضلع وہاڑی میں ہفتہ صحت کا افتتاح کیا اور مختلف کاؤنٹر پر جا کر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہفتہ صحت میں ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، شوگر، ایڈز، ذیابیطس، ٹی بی اور پی سی آر کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے اور مستند ڈاکٹرز کونسلنگ کریں گے۔
مریضوں کو بلامعاوضہ ویکسینیشن بھی کی جائے گی، ہیلتھ ویک کے دوران ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، تمام دیہی مراکز صحت اور 3 بنیادی مراکز صحت میں خصوصی کیمپس بھی لگائے گے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ ہفتہ صحت کی سرگرمیاں 22 نومبر تک جاری رہیں گی ہفتہ صحت منانے کا مقصد لوگوں کو ہیلتھ سکریننگ کی سہولیات ان کی دہلیز پر بلاامتیاز فراہم کرنا ہے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے۔
تمام لوگ ہفتہ صحت کے تحت لگائے جانے والے میڈیکل سکریننگ کیمپس پر اپنی ہیلتھ سکریننگ لازمی کرائیں۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز اور دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔