پائیدار گندم کی کاشت: وہاڑی میں ضلعی انتظامیہ کا جنوبی پنجاب کا پہلا ویبینار
کمشنر ملتان مریم خان اور ایم پی اے ثاقب خورشید کی شرکت، کسانوں کو گندم کھاد اور آبیاری پر قیمتی مشورے دیے گئے
وہاڑی(سلمان جاوید چوہدری) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں گندم کاشت کے دوران کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی جاری ہے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کا پہلا ویبینار منعقد ہوا جس کا موضوع پائیدار گندم کی کاشت جو پیداواریت اور ماحولیاتی صحت کے درمیان توازن قائم کرے تھا۔
کمشنر مریم خان،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، ڈی سی عمرانہ توقیر نے ویبینا ر میں خصوصی شرکت کی۔کمشنر ملتان مریم خان نے اہم موضوع پر ویبینار کے انعقاد کو سراہا۔
ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کامسیٹیس یونیورسٹی میں منعقدہ ویبینار میں پروگریسو گرووغر نے بھی شرکت کی۔ایچ او ڈی انوائرمنٹل سائنس ڈاکٹر محمد شاہد،ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ،ڈاکٹر سعید احمد نے موسمی حالات کے مطابق گندم کی کاشت بارے لیکچر دیئے۔
محکمہ زراعت کے ماہرین نے گندم کے بیج،کھادوں کے استعمال اور فصل کی آبیاری، کاشتکار بھائیوں کو سموگ سے فصل کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا۔
کمشنر ملتان مریم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وبینار کیانعقاد پر ضلعی انتظامیہ وہاڑی مبارکباد کی مستحق ہے ویبینار میں ڈیجیٹل میڈیا کے زریعے ڈویژن کے کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت یقینی بنائی گئی کاشتکار گندم کی کاشت کے لئے زرعی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں۔
ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کررہی ہیں کسان کارڈ،لیزر لیولر،گرین ٹریکٹر سکیم کسان دوستی کا ثبوت ہیں ڈپٹی کمشنرعمرانہ توقیر نے کہا کہ ضلع میں گندم کی کاشت کا 71 فیصد ہدف حاصل کرلیاگندم کاشت سیزن کے دوران کاشتکاروں کی رہنمائی جاری ہے۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران،سول سوسائٹی،زرعی ماہرین بھی موجود تھے۔