بزنس

ایف بی آر کا بڑے نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر نے نان فائلرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، کارروائی شروع

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس سلسلے میں متعلقہ ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ان افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے جو اپنی ٹیکس واجبات سے بچنے کے لیے اپنی آمدن کم ظاہر کرتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کی منظوری کے بعد ان ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے تیاریاں جاری ہیں، اور لاکھوں افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے جو نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں۔

یہ ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، اور چیئرمین ایف بی آر کی اجازت کے بعد ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھیجے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ان افراد کی قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، بیرون ملک سفر، مہنگی صحت کی سہولتیں اور تعلیم کی خدمات کے استعمال کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کر رکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button