Archive
Trending

سموگ کی شدت میں کمی: لاہور اور ملتان کے سکولوں میں تدریسی عمل بحال

سکولوں میں ماسک کی پابندی اور بیرونی کھیلوں پر مکمل پابندی کا اعلان

لاہور: پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان سمیت صوبے بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھل جائیں گے اور فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ سموگ سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں، اسکولوں میں تمام بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کلاس وائز چھٹی کا وقت مقرر کریں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button