وہاڑی:بہبود فنڈ کے 2کروڑ37لاکھ 38ہزار روپے 1054کیسز منظور
حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح پر توجہ دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنروہاڑی
وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) بہبود فنڈ کے 2کروڑ37لاکھ 38ہزار روپے 1054کیسز منظور، حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح پر توجہ دے رہی ہے۔
تفصیلاف ک مطابق ڈپٹی کمشنروہاڑی عمرانہ توقیر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 1054کیسز کی منظوری دی گئی4 کیٹگری کے کیسز کیلئے2کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار روپے منظور کئے گئے ماہانہ گرانٹ کے 24، شادی گرانٹ کے 87، کفن دفن گرانٹ کے 89 اور سکالرشپ کے 854 کیسز شامل ہیں سکالرشپ گرانٹ کے لیے ایک کروڑ 59 لاکھ 98 ہزار روپے، شادی گرانٹ کیلئے46 لاکھ 25 ہزار روپے، اور کفن و دفن گرانٹ کے لیے 31 لاکھ 15 ہزار روپے منظور کئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ہدایت کی کہ بہبود فنڈ کیسز کی قواعد وضوابط کے مطابق سکروٹنی پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے اور کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ملازمین سرکاری امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بناولنٹ فنڈ کے چیک تیار کرنے کا مرحلہ جلد مکمل کیا تاکہ حقداران جلد مستفید ہو سکیں۔
اس موقع پر کمیٹی ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، سی ای او ایجو کیشن ظفر اقبال وٹو،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، آصف علی طارق اور محمد عمر بھی موجود تھے۔