Archive

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر طارق جمیل کا ردعمل

وی پی این حرام ہے تو موبائل بھی ہونا چاہیے، مولانا طارق جمیل

نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے وی پی این کو حرام قرار دینے کے فتوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این کو حرام سمجھا جاتا ہے تو موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہونا چاہیے۔

چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اس معاملے پر ملک میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کر دیے ہیں اور وی پی این کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی آسان بنا دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا، "مجھے نہیں معلوم کہ یہ فتویٰ کس شرعی کونسل نے دیا ہے، لیکن اگر وی پی این حرام ہے تو موبائل فون بھی حرام ہونا چاہیے کیونکہ موبائل پر وی پی این کے بغیر ہی بہت سی غیر مناسب چیزیں دیکھی جا سکتی ہیں۔”

معروف مبلغ اسلام نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے کا فتویٰ درست نہیں۔ "میرے نزدیک یہ ایک تنگ نظری پر مبنی فیصلہ ہے اور یہ رویہ درست نہیں ہے۔”

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button