گندم انتہائی اہم فصل ہے کسان کاشت کریں ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

محکمہ زراعت کاشتکاروں کو گندم بوائی سیزن تک زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں ، عمرانہ توقیر

وہاڑی (اطہر اسحاق سندھو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ گندم انتہائی اہم فصل ہے کسان کاشت کریں۔

محکمہ زراعت کاشتکاروں کو گندم بوائی سیزن تک زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ گندم انتہائی اہم فصل، کسان کاشت کریں اسی ہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب گندم کی کاشت اور پیداوار میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں ہر ممکن سہارا دینا ہے، گندم کی 25ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کرنے والے کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز اور 12.5سے 25ایکڑ کے کاشتکاروں کیلئے لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (توسیع) رانا محمد عارف نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 4لاکھ 82ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت کا اہداف مقرر کیا گیا ہے اب تک2لاکھ 50ہزار338ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت ہو چکی ہے جو اہداف کا 50فیصد سے زائد ہے اجلاس میں بیج کی دستیابی، کھاد کی فراہمی کی پوزیشن، نہری پانی کی پوزیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ مارکیٹ میں کھاد کے وافر سٹاک موجود ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی پیکج سے متعلق کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گندم کاشت اہداف کے حصول کیلئے آگاہی سیشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ سرکاری اراضی پر لازمی گندم کاشت کی جائے، امسال 1سے 12.5ایکڑ تک گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے بلا سود قرض کی سہولت کسان کارڈ کے ذریعے دی جارہی ہے تاکہ زرعی مداخل کی خریداری میں مدد مل سکے۔ جس سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

Exit mobile version