علاقائی

شہر کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال

سٹریٹ لائٹس اور پودوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ شہر میں حادثات سے بچاو کیلئے اقدام کیا،سی او میونسپل کمیٹی

بھوآنہ(رائے عثمان علی)اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی او میونسپل کمیٹی عنصر چیمہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک سمیت گنے سے لدی ٹرالیوں کے داخلہ کو روکنے کے لیے مین ون وے روڈ کے دونوں اطراف میں رکاوٹیں لگا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی بھوآنہ کی جانب سے شہر میں حادثات کی روک تھام اور شہر کی تزئین و آرائش کے لیے لگائے جانے والے پودوں اور سٹریٹ لائٹس پول کی حفاظت کے لیے سی او میونسپل کمیٹی بھوآنہ نے اپنی زیرِ نگرانی شہر کے مین ون وے روڈ کے دونوں اطراف میں رکاوٹیں لگوا دیں جن سے گنے کی ٹرالیوں سمیت ہیوی ٹریفک کے داخلہ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی عنصر چیمہ کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سٹریٹ لائٹس اور پودوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہر میں حادثات سے بچاو کے لیے اقدام کیا۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ اپنے شہر کی خوبصورتی کی حفاظت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button