تمام محکمے، ضلعی سربراہان صرف عوامی فلاح بہبود پر توجہ دیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی
حکومت کی طرف سے وضع کردہ کے پی آئیز پر عملدرآمد کو تیز کریں اور افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں
وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیرنے کہا کہ تمام محکمے، ضلعی سربراہان صرف عوامی فلاح بہبود پر توجہ دیں۔ حکومت کی طرف سے وضع کردہ کے پی آئیز پر عملدرآمد کو تیز کریں اور افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت بنیادی کارکردگی کے اعشاریئے (کے پی آئیز) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب،سستی روٹی، پرائس کنٹرول، ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات اور سکولز میں تعلیمی وانتظامی امورکو بہتر بنانے کیلئے اقدامات و معائنے، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، سرکاری رقبہ کی واگزاری،بس اسٹینڈز کے وزٹ، ون ڈیش پر عملدرآمد، مقررہ نرخوں پر بیکریری اشیاء کی فراہمی، زبیر اکرسنگ،منی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن،گرین بیلٹس کی بیوٹی فکیشن، وال چاکنگ، تجاوزات کے خاتمے،پیچ ورک،غیر قانونی گیس کی رفلنگ کے خلاف ایکشن، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کو فعال رکھنے، پارکوں کی حالت کو بہتر بنانے،وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیشن بورڈ سے آنے والی شکایات کے حل، ٹریفک مینجمنٹ، آوارہ کتوں کی تلفی، ڈرین سوریج،انسانی و زرعی ادویات اور کھاد شاپس کے معائنے سمیت دیگر انیشٹوز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو صرف عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ کے پی آئیز پر عملدرآمد کو تیز کریں اور افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ مراکز کی ری ویمپنگ پر کام تیز کیا جائے۔ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، تمام انتظامی افسران ہیلتھ مراکز، اسکولز و دیگر سرکاری محکموں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، باقاعدگی سے دوررے کریں۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خورونوش باآسانی میسر ہونی چاہئیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس مظفر خان،اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد،سی او ایم سی علی احمد صابر، ایس این اے منیب احمد دیگر افسران موجود تھے۔