آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیاتھا

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 29 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا، مگر یہ فیصلہ ٹیم کے حق میں ثابت نہ ہوا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان نے کیا، لیکن صاحبزادہ فرحان فاسٹ باؤلر اسپینسر جونسن کی پہلی گیندوں پر چوکے لگانے کے بعد 8 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اوور میں کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد اسٹار بلے باز بابر اعظم اور عثمان خان بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے، بابر 3 رنز جبکہ عثمان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان کی آدھی ٹیم محض 16 رنز پر آؤٹ ہوچکی تھی۔

آسٹریلوی باؤلرز نیتھن ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ سلمان آغا 4، عرفان خان صفر، حسیب اللہ خان 12 رنز بنا سکے جبکہ عباس آفریدی 20 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ کی شاندار باؤلنگ نے پاکستانی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ میچ میں گلین میکسویل کو بہترین بیٹنگ کے لئے مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا، انہوں نے صرف 19 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور ٹیم کو مستحکم اسکور فراہم کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں پر 93 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ میچ برسبین میں کھیلا گیا، جہاں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔ بارش کے سبب میچ کا آغاز تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button