پاکستان
ٹرینڈنگ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات کو 2022 کے لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے میں بری

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

سیشن کورٹ کے جج یاسر محمود نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات کو 2022 کے لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا۔

عدالت کی جانب سے جن سیاسی رہنماؤں کو کیس سے بری کیا گیا ان میں اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان شامل ہیں۔

یہ مقدمہ 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button