سندس فاؤنڈیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے،کمشنر سرگودھا کا یقین دہانی
کمشنر سرگودھا کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، مریض بچوں کی عیادت اور سہولیات کا جائزہ
سسرگودھا(محمداجمل خان) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی اور مختلف شعبہ جات میں مریضوں کے لیے مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سےانسانیت کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سندس فاؤنڈیشن کا معاشرے کیلئے کام بے مثال ہےجو مستحق اور نادار مریضوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سندس فاؤنڈیشن کے کام کو مزید آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے تاکہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
انہوں نے فاؤنڈیشن کے عملے کی محنت اور جذبے کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کا ایک بہترین عملی نمونہ ہے۔
سندس فاؤنڈیشن کے دورے میں میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد مجید نے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کیا جانے والی سہولیات کے بارے بریف کیا اور بتایا کہ اس وقت روازنہ کی بنیاد پر تھیلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریض بچوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا مرض کزن میرج سے پھیلتا ہے اور شادی سے پہلے ٹیسٹ کروا کر اس مرض کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔