بزنس
ٹرینڈنگ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز تیزی: انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کر گیا
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جہاں انڈیکس میں 700 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس نے 94 ہزار کی سطح کو عبور کرتے ہوئے تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا۔
گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح 93,514 پوائنٹس تک پہنچائی تھی اور اختتام پر انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 93,291 پر بند ہوا تھا۔