چوہدری حامد چیمہ کی شادی کی شاندار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق ،ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی سمیت دیگر شریک تھے

ڈسکہ(امتیاز احمد مہر) معروف کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری محمد عارف چیمہ آف میترانوالی کے صاحبزادے، چوہدری شہباز عارف چیمہ اور ثاقب عارف چیمہ کے بھائی چوہدری حامد چیمہ کی شادی کی تقریب بخیروخوشی منائی گئی۔

شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق ،ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی ،پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب چوہدری ارشد جاوید وڑائچ ، سابق ایم این اے رانا شمیم احمد خاں،سابق ایم پی ایز چوہدری جمیل اشرف، محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ،سابق چیئرمینز چوہدری محمد رسالت گجر، عامر شہزاد ڈھلوں، چوہدری غلام ربانی چیمہ ،سعید اللہ سیان،چوہدری سرفراز احمد چیمہ،ایم ایل اے چوہدری اسماعیل گجر، چیئرمین واسا چوہدری کاشف اسماعیل گجر،سابق وائس چیئرمین بلدیہ میاں ندیم مغل،چوہدری محمد نصراللہ چیمہ ،چوہدری احمد وڑائچ ایڈووکیٹ، سید عطاءالحسن شاہ، حاجی محمد وارث گجر،خالد محمود چیمہ،ٹک ٹاکر سٹار مون چیمہ،بیرسٹر سہیل احمد ایڈووکیٹ،چیف ایگزیکٹو اپنا ٹاؤن چوہدری احمد فاروق ساہی،جنرل سیکرٹری بار چوہدری ارسلان ممرائ،صدر پی پی 51محمد عظیم بٹ، صحافی حسن علی طاہر سمیت وکلائ، صحافیوں، ماہر تعلیم، سیاسی وسماجی ،کاروباری ودیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں دولہا کو 5لاکھ روپے سلامی بھی دی گئی ،دولہا کی دوستوں نے شادی کی تقریب میں ڈالر، ریال ،پاؤنڈاور پاکستانی کرنسی کے نوٹ نچھاور کیے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button