پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے ضلعی عہدیداران کا اعلان

محمد نواز چیمہ ضلعی صدر، محمد احسن تارڑ جنرل سیکرٹری، رانا شاہ نواز جوائنٹ سیکرٹری مقرر

فیصل آباد (ایم آر تبسم) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے فیصل آباد پریس کلب میں ضلعی عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا محمد نواز چیمہ ضلعی صدر محمد احسن تارڑ جنرل سیکرٹری رانا شاہ نواز جوائنٹ سیکرٹری قاسم علی شاہ فنانس سیکرٹری رانا اسد منہاس پریس و میڈیا سیکرٹری میاں اشفاق ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری وکلاء ونگ مسلم لیگ یوتھ ونگ صدر محمد ایوب سٹوڈنٹس لیگ کے وقار السلام نامزد کیے گئے۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد محمود سندھو ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید سیاسی انتشار کا شکار ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، خیبر پختونخواہ میں حالات کشیدہ ہیں اور نوجوان بے روزگاری کے باعث مایوسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

خالد محمود سندھو نے مزید کہا کہ 1906 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ، پاکستان کے بننے کے بعد اپنے نظریات سے دور ہو چکی ہے۔ ان کا مقصد پاکستان کو نظریہ پاکستان کے مطابق ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں رکنیت سازی بھی کی جارہی ہے تاکہ عوام کو کردار اور خدمت کی سیاست کے نظریے کے ساتھ جوڑا جا سکےخالد محمود سندھو نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 76 سال سے اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے اور حکمرانوں نے ہمیشہ قومی وسائل کا ضیاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آدھا بجٹ سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے جبکہ صنعتی سرگرمیاں بند ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو ان اصولوں کے مطابق چلایا جائے گا جن پر اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر اُس فرد کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی دعوت دیتی ہے جو کردار اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہو، کیونکہ یہی ان کا نعرہ ہے: کردار اور خدمت کی سیاست ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دعوو ں کی سیاست کی بجائے عملی اقداما ت پر یقین رکھتے ہیں ہم نے وطن عزیز میں أنے والی ہر پریشانی میں عوام کی خدمت کی ہےسیلاب ہو یا جو بھی ناگہانی أفت ہو نامزد ہونے والے عہدیدران کا کہنا تھا کہ ہم ہم جماعت کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور ضلع فیصل آباد کی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button