Archive

ڈی آئی جی فیصل آباد کا کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی ایس پی سول لائن عامر وحید اور ایس ایچ او سول لائن اور دیگر افسران موجود تھے

فیصل آباد (ایم آر تبسم)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے جامع مسجدِ FIC علاقہ تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری کی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے جامع مسجدِ FIC علاقہ تھانہ سول لائن میں کھلی کچری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سول لائن عامر وحید صاحب اور ایس ایچ او سول لائن اور دیگر افسران موجود تھے۔

سی پی او کو سائلین نے کھلی کچہری میں فرداً فرداًاپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر مناسب عمل در آمد کے احکامات جاری کیے گئے۔

سی پی او نے کہا عوام کو انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کسی کو بھی پولیس کے متعلق کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے۔جس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
سی پی او فیصل آبا نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جا رہا ہے۔

کھلی کچہری میں سائلین نے اپنی شکایات پیش کیں جن پر فوری طور پر اِن کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے اور متعلقہ افسران کو ہدایت ہوئی کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر فوا حل کیا جائے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button