ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا ڈینگی کیسز فوری ریسپانس کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسدا دڈینگی اور انسداد پولیو مہم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ بارے اجلاس

وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا ڈینگی کیسز فوری ریسپانس کرنے کا حکم،ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسدا دڈینگی اور انسداد پولیو مہم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ بارے اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد، آگاہی سیشن،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن،موبائل یوذرز،لاروا کی نشاندہی پر مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے بھیجوانے،آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس اور دیگر کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ایس او پیز کے مطابق ڈینگی کیسزفوری ریسپانس کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے۔

اس کے علاوہ ڈینگی مریضوں کی کلینکل مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تحصیل بوریوالا میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو محکمہ صحت کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

بعدازاں اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد پولیو مہم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ، مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے اہداف سمیت دیگر محکمہ صحت کے اقدامات بارے بھی بریفنگ دی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button