سیالکوٹ (ارشد رحمانی/ سلمان احسان بٹ) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سکول کونسلر کو متحرک اور فعال بنایا جارہا ہے، ضلع سیالکوٹ کے 22 سکولوں کی سکولز کونسلز نے اپنی مدد آپ کے تحت اضافی کمروں کی تعمیر سمیت مسنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد پراجیکٹ مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل کئے گئے ہیں جن کی مجموعی طور پر 2 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ سکول کونسلر نے 8 اضافی کلاس رومز ، 3 پانی کے گہرے بور، 2 فلٹر یشن پلان، 2 واٹر کولر، ایک سکول کہ چار دیواری اور 2 میں ارتھ فلنگ ، فرنیچر ، پنکھے اور لائٹس سمیت دیگر مسنگ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یہ بات انہوں نے ہیلتھ اور سکول کونسلز کی سرگرمیوں اور ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی پرائس مجسٹریٹس میرج ہالز کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں اور ون ڈش اور اوقات کار پر سختی عمل کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹ پرائس لسٹ کی آویزاں کروائیں اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کریں اور تمام وزٹ کو ایپ کے ذریعے آپ لوڈ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ‘کی پرفارمنس انڈیکیٹرز ‘ کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لی جانے دی جانے والی گائیڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے محکمانہ سروسز کے معیار کو بہتر بنائیں۔