یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار

پاکستانی حکومت ملکی اقتصادی ترقی کے لیے سخت محنت کر رہی ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور تجارتی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کی اہم ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ابوظہبی پورٹس متحدہ عرب امارات کے وفد کے متوقع دورے کے حوالے سے ایک اہم بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

نائب وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کو بڑھانا ہے، جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اس بات کی خواہش کا عکاس ہے۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت ملکی اقتصادی ترقی کے لیے سخت محنت کر رہی ہے، اور ان کے مطابق ایسی سرمایہ کاری ملک کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اجلاس کے دوران، میری ٹائم، ایوی ایشن، ریلوے، بی او آئی اور وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وزارتوں کے حوالے سے مختلف مجوزہ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی بات کی گئی۔ متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریوں نے ان مفاہمتوں پر پریزنٹیشن دی۔

نائب وزیر اعظم نے اجلاس میں شریک وزارتوں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اس دورے کی کامیابی اور مجوزہ مفاہمتوں پر دستخط کی تیاری کے لیے مؤثر انداز میں کام کریں اور پوری مستعدی کے ساتھ اپنی تیاری مکمل کریں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button