Archive

اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں متعدد مقدمات درج ہیں، پولیس ذرائع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہائی کے بعد فوراً دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اعظم سواتی کو جیل سے رہا ہونے کے فوراً بعد اٹک جیل کے باہر ہی دوبارہ حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کو پچھلے ماہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت اور ضلعی عدالت نے سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 8 مختلف مقدمات میں رہائی کا حکم دیا تھا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button