صحت

ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید طریقہ علاج سے شہری کے پیٹ سے سوئی نکال دی

میڈیکل کی فیلڈ میں اب بہت جدت آگئی ہے جس سے مشکل سےمشکل سرجری میں بڑی آسانی ہوگئی،ڈاکٹر تنویر ملک

وہاڑی( اطہر اسحاق سندھو) ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ مہارت جدید طریقہ علاج سے شہری کے پیٹ سے سوئی نکال دی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض معدہ۔جگر۔آنت ۔اسسٹنٹ پروفیسر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد ملک نے شہری کی جانب سے غلطی سے نگلنے والی سوئی بغیر آپریشن کے جدید طریقہ علاج اینڈ سکوپی سے طویل آپریش کے بعد نکال دی مریض روبہ صحت، ڈاکٹر تنویر ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سلمان جاوید چوہدری۔ شفقت رمضان۔ شوکت علی ورک۔ اطہر اسحاق سندھو موجود تھے۔

بلاشبہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے آج میرے پاس 25 سال کا نوجوان مریض آیا جس نے غلطی سے سوئی نگل لی پھر اُسے وہاڑی ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا، ایمرجنسی میں چار گھنٹے کے بعد مریض کو ملتان ریفر کر دیا گیا لیکن مریض کے ساتھ والے میرے پاس نواز لائف کیئر ہسپتال وہاڑی لایا گیا جہاں اسے فوراً آپریشن تھیٹر شفٹ کیا اور ایمرجنسی کی صورت پر فورا اینڈوسکوپی کر کے مریض کے معدہ سے سوئی کو کیمرا کی مدد سے باحفاظت نکالا لیا گیا مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل کی فیلڈ میں اب بہت جدت آگئی ہے جس سے مشکل سےمشکل سرجری میں بڑی آسانی ہوگئی ہے اور جدید طریقہ علاج استعمال کرتے ہوئے مریض کی جان فوری بچائی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button