وہاڑی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 164 اشتہاری گرفتار
عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او وہاڑی
وہاڑی(سلمان جاوید چوہدری)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی منصور امان نے کہا کہ وہاڑی پولیس کی جانب سے موثر گشت، سنیپ چیکنگ، سرپرائزناکہ بندی سمیت بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا گیا ہے جس سے جرائم کا گراف تیزی کے ساتھ نیچے آنے لگا ہے ضلع وہاڑی کی سرزمین کو جرائم پیشہ کے لئے تنگ کر دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی قیادت میں وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہ ملزمان چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے کیوں کہ جرم نشان چھوڑتا جاتا ہے۔
یہ سب انوسٹی گیشن ٹیم کی کامیابی ہے جس کے لئے پولیس فرانزک اور جدید ٹیکنالوجی، آئی ئی گیجٹس کا سہارا لیا گیا۔اس عرصہ کے دوران 1 پولیس مقابلے کے دوران1سفاک ڈکیت اور خطرناک کریمنل مضروب ہوا۔
گزشتہ ماہ وہاڑی پولیس نے گینگ ہائے کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے23گینگ ہائے کے 54ممبران کو گرفتار کر کے150مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 4کروڑ52لاکھ روپے مالیتی ریکوری کو بھی یقینی بنایاجبکہ جرائم برخلاف پراپرٹی کے297مقدمات کو ٹریس کر کے 1کروڑ 08 لاکھ روپے سے زائد مالیتی برآمدگی بھی کی گئی۔
وہاڑی پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 164مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 81اے کیٹگری کے جبکہ 83بی کیٹگری کے شامل ہیں جبکہ14عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی منصور امان کی سربراہی میں وہاڑی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے78ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں، 6 بندوقیں،54پسٹل، 7رائفل، 2 کلاشنکوف،2ریوالور اورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے169ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے11کلوچرس،4144لیٹر شراب،11چالو بھٹی اور 25 کلوہیروئین برآمد کی گئی۔
اس کے علاوہ وہاڑی پولیس قمار بازی کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 22 جواریوں اورتیزرفتاری سے گاڑی چلا کر شہریوں کی قیمتی جان خطرے میں ڈالنے والے 120 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔