Archive

ڈی پی او سیالکوٹ کا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے، رانا عمر فاروق

سیالکوٹ(سلمان احسان بٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

صدر سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق، سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر عمر خالد نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ راناعمر فاروق نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا؛ عمل مکمل ہو چکا ہے جو انتہائی خوش ائند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فیکٹریوں کے مین دروازوں پر نصب کیمروں کو انٹرنیٹ کی مدد سے ڈی پی او دفتر کے ساتھ منسلک کر دیاجائے تاکہ شہر کی بزنس کمیونٹی کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کینٹ چوک سمیت دیگر چوکوں چوراہوں کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے اور چوکوں میں ٹریفک اشاروں کی تنصیب کے لیے سیالکوٹ چیمبر کا مالی تعاون درکار ہے۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button