لائف سٹائل

ریزن آرٹ: گھریلو خواتین کے لیے خود کفالت کا بہترین ذریعہ

مہنگائی کے اس دور میں عورتیں بھی مردوں کے شانہ بشانہ گھر بیٹھے باعزت طریقے سے روزگار کما سکتی ہیں، اقصیٰ مہر

وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) عورت کو خودمختار ہونے اور اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے ضروری ہے وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں خواتین گھر بیٹھے بھی باعزت روزگار کما کر سکتی ہیں دور جدید میں گھریلو خواتین کے لیے ریزن آرٹ ایک بہترین کاروبار بھی ہے اور مشغلہ بھی۔

ان خیالات کا اظہار گھریلو صنعت کے کاروبار سے وابستہ ریزن آرٹسٹ اقصیٰ مہر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جہاں مہنگائی اور معاشی عدم استحکام پایا جارہا ہے وہیں مردوں کے شانہ بشانہ عورتیں گھر بیٹھے باعزت طریقے سے روزگار کما سکتی ہیں ان میں ریزن آرٹ آج کے اس دور جدید کا بہترین کاروبار ہے جس میں کسی بھی عمر کی قید کے بنا خواتیں خصوصا وہ خواتین جنہیں ان کے گھر والے نوکری یا کوئی بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے وہ بھی گھر بیٹھے ۔

اس کاروبار سے منسلک ہوکر گھر بیٹھے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس آرٹ کے ذریعے پیسے کماتے ہوئے اپنی فیملی کا سہارا بن سکتے ہیں۔

اقصیٰ سحر نے مزید کہا کہ اس آرٹ کو سیکھنے کے لیے ہم نے مختلف پروگرامز اور سیممینارز کا انعقاد یقینی بنایا اس کے ساتھ ساتھ ہم آن لائن پروگرامز کے ذریعے ٹریننگ کو یقینی بناتے ہیں جس میں بنا کسی عمر کی قید کے کوئی بھی عمر کی خواتین اس ارٹ کو سیکھ سکتی ہیں اس میں ہم گھریلو استعمال کے لیے مختلف اشیاء ، جیولری یادگاری کارڈ ، شادی بیاہ کے موقع پر یادگاری فوٹوز سمیت دیگر اشیاء تیار کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button