پاکستان

حکومت کے نئے تجربات کامیاب نہیں ہوں گے، کامران مرتضیٰ

تحریک انصاف کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے، سینیٹر

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کے پہلے تجربے سے مایوس ہونے کے بعد اب وہ دوسرا تجربہ کرنے جا رہی ہے، جو بھی اچھا نہیں ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آج پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مولانا کیلئے بانی پی ٹی آئی کا نیک خواہشات کا پیغام بھیجا اور یہ واضح کیا کہ 26 ویں ترمیم پر ووٹ دینے کو غداری کہنا مولانا کیلئے نہیں تھا۔

جے یو آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کے بعد ہی یہ کہا جا سکے گا کہ وکلا نے 26 ویں ترمیم کو قبول کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button