علاقائی
ٹرینڈنگ

پنجاب فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال، سموگ نے دھند کی چادر ڈال دی

سموگ کی اوسط سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ایک ہزار سے تجاوز کر چکا ہے

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی نے ایک بار پھر خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے۔ سموگ کی شدت نے ہر طرف دھند کی چادر ڈال دی ہے، اور لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ایک ہزار سے تجاوز کر چکا ہے۔ ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1853 تک پہنچ چکا ہے، جبکہ لبرٹی چوک میں یہ 1208 کی سطح پر ہے۔

اسی طرح، شملہ پہاڑی کے قریب ایئر کوالٹی انڈیکس 1007 تک پہنچ گیا ہے۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہور کے شہریوں کو سانس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باہر نکلنے سے پہلے ماسک کا استعمال کریں۔

دوسری جانب، فضائی آلودگی کے حوالے سے بھارت کے شہر کولکتہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 311 ہے جبکہ دہلی کا 258 ہے، جو کہ ان کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button