علاقائی

سیالکوٹ میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے بڑی کارروائی،95 گرفتاریاں اور لاکھوں روپے جرمانے

سیالکوٹ (ارشد رحمانی) ضلع سیالکوٹ میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ماہ اکتوبر میں 95 گراں فروشوں کو گرفتار اور 1774 دکانداروں کو ناجائز منافع خوری کی پاداش میں 98 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانے کئے گئے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ضلع سیالکوٹ میں پرائس چیکنگ مہم کا جائزہ لینے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں پرائس مجسٹریٹس کارکردگی مانیٹر کرنے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے جی پی ایس بیس ایپ کا استعمال کیا جارہا پے۔

انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی تمام دکانوں پر پرائس لسٹ واضح جگہ پر آویزاں کروائیں۔

انہوں اپنی حدود میں واقع کریانہ و جنرل اسٹور کے ساتھ ساتھ تندوروں ، بیکریوں اور چکن شاپس کو بھی باقاعدگی سے چیکس کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش نوش کی عوام الناس کو فراہمی کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ صارفین گراں فروشی اور ناجائز منافع خوروں کی شکایت کیلئے پنجاب قیمت ایپس پر شکایات درج کریں فوری اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین پرائس لسٹ چیک کرکے خریداری کریں اور مقررہ نرخوں پر ہی اشیاء خوردونوش کی خریداری پر اصرار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button