وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وہاڑی میں گندم کاشت مہم کا آغاز
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت گندم اگاؤ مہم بارے ریڈک میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا
وہاڑی (اطہر اسحاق سندھو) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت گندم اگاؤ مہم بارے ریڈک میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ڈائر یکٹر فارمر ٹریننگ اینڈ اٰڈاپٹو ریسرچ وہاڑی زون عاشق حسین سانگھی،سردار مہدی خان چڈھر اور کسانوں کی کثیر تعدا د موجود تھی۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو ہمیں ٹارگٹ دئیے گئے ہیں ہم انہیں مل کر پورے کریں آج کے کنونشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم آپ کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دے سکیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کسان کو کوئی مشکل نہ ہو گندم کی کاشت کے حوالے سے ہمارا ضلعی ہمیشہ اول رہا ہے اس کو ہم نے مل کر برقرار رکھنا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر جس طرح کسانوں کو سہولیات دی جارہی ہیں اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف نے کہا کہ ضلع میں اوسط پیدوار میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 39 من اوریج حاصل کی ہے گندم کی فصل ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے وزیر اعلی پنجاب نے کافی اقدامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے اس میں کسان کارڈ اہم اقدام ہے جس کے ذریعے تمام کھاد بیج ادویات مل رہی ہیں ہمارا یہ مقصد ہے ہم زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں جو کاشتکار 12.25 سے لیکر 25 ایکڑ گندم کاشت کرے گا انہیں بزریعہ قرعہ اندازی مفت لیزر لینڈر اور جو کاشتکار 25 ایکڑ سے زیادہ کاشت کرے گا انہیں بزریعہ قرعہ اندازی فری ٹریکٹرز دئیے جائیں گا۔
اس بار ہمارا 4لاکھ 82 ہزار ایکڑ کاشت کا ٹارگٹ ہے جسے ہم نے مل کر پورا کرنا ہے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے سپیشل انیسیٹو کے حوالے سے ڈاکومینٹری دیکھائی گئی۔