لاہور کی ایئر کوالٹی میں بہتری، عالمی فہرست میں چوتھا نمبر

پنجاب کے محکمہ ماحولیات نے بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے لاہور میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا

لاہور: ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں بہتری کے بعد پنجاب کا دارالحکومت لاہور عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

لاہور کا اے کیو آئی 180 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چین کا دارالحکومت بیجنگ 201 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے، اور بھارتی شہر دہلی 188 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ ماحولیات نے بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے لاہور میں "گرین لاک ڈاؤن” نافذ کر رکھا ہے، جس کے تحت خلاف ورزی پر سیکشن 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

گرین لاک ڈاؤن کے تحت شملہ پہاڑی اور اس کے گرد و نواح میں اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت فضائی آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں پر 4 نومبر تک پابندی عائد ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button