Archive

سعودی عرب چیلنجز کو مواقع پر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے،فیصل الابراہیم

سعودی عرب ایک عالمی طاقت بننے کے سفر میں ہے ، سعودی وزیر

ریاض : سعودی عرب کے وزیر برائے اقتصادیات و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک عالمی طاقت بننے کے سفر میں ہے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت، کو اپنانے کے ذریعے قیادت کی رہنمائی میں مسلسل پیشرفت کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی آٹھویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل الابراہیم نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی معیشت ہے بلکہ ایک قابل اعتماد عالمی شراکت دار بھی ہے، جو چیلنجوں کو حقیقی مواقع میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے قابل اعتماد پارٹنر رہا ہے، اور اس اعتماد کی بنیاد محض وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر ہے۔

فیصل الابراہیم نے کہا کہ مملکت وعدوں پر مطمئن ہونے کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کی حمایت میں سب سے آگے بڑھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب نے کام کا ایک ایسا مربوط ماحول بنایا ہے جو جدت کو فروغ دیتا ہے، واضح ریگولیٹری حل فراہم کرتا ہے، سرمایہ کاری کے لیے کشش بڑھاتا ہے اور عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق تکنیکی حل فراہم کرنے میں مددگار ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button