محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فیصلہ کن راؤنڈ میں جگہ بنالی
محمد آصف نے اپنے ہم وطن اسجد اقبال کو 2-4 سے شکست دے کر فیصلہ کن راؤنڈ میں رسائی حاصل کی
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے فیصلہ کن راؤنڈ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوالیفائرز کے دونوں مراحل میں احسن رمضان اور اسجد اقبال ٹاپ 8 میں جگہ نہ بنا سکے۔
محمد آصف نے اپنے ہم وطن اسجد اقبال کو 2-4 سے شکست دے کر فیصلہ کن راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔
احسن رمضان کو کوالیفائرز کے راؤنڈ آف 16 میں ایک سری لنکن کھلاڑی نے ہرایا۔
پاکستان کے اویس منیر اور نسیم اختر کو براہ راست فیصلہ کن راؤنڈ میں جگہ ملی ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا فیصلہ کن راؤنڈ 2 نومبر سے شروع ہونے والا ہے۔