پاکستان

پی ٹی آئی کے رابطے اسٹیبلشمنٹ سے نہیں،رانا ثناء

پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کریں گے،مشیر وزیراعظم

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کے کوئی رابطے نہیں ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا تو اسے روکنے کے لیے ہمارے انتظامات بھی غیر معمولی ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی بھی 3 لاکھ افراد جمع نہیں کر پائے، اور وہ کبھی بھی 20-25 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں لا سکے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ "نہ 9 من تیل ہوگا، نہ رادھا ناچے گی”، اس طرح کے خواب دیکھنے پر پی ٹی آئی کو کوئی پابندی نہیں ہے۔

مشیر وزیراعظم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے کسی ڈیل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پی ٹی آئی کے کوئی رابطے نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا بانی اگلے ایک ماہ میں رہا ہو رہا ہے تو پھر پی ٹی آئی کی یہ تحریک کس لیے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button