وسطی پنجاب میں مضر صحت اسموگ ، لاہور کا آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرانمبر

پنجاب حکومت کا سخت گرین لاک ڈاؤن، اسموگ سے بچاؤ کے اقدامات جاری

فضائی معیار کی خرابی کے باعث وسطی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی خطرناک سطح پر ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ پہلے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے۔

ہواؤں کی رفتار اور رخ میں تبدیلی کے باعث آلودگی میں معمولی کمی آئی ہے، لیکن پنجاب حکومت نے اسموگ سے بچاؤ اور آلودگی میں کمی کے لیے اپنے اقدامات کو سختی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت خصوصی بچوں کے سکولوں کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کئی دفاتر کو بھی گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور وہاں موٹر سائیکل رکشوں کے چلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button