بزنس

پی ایس ایکس میں بلندی کا رحجان برقرار،انڈیکس نئی بلند سطح پر

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، اور انڈیکس نے 646 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 90,640 پوائنٹس کی سطح پر آغاز کیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی جاری رہی، جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 985 پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر 90,978 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

پیر کے روز کاروباری دورانیے کے اختتام تک اتار چڑھاؤ جاری رہا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 201 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 90,195 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی تھی، اور 100 انڈیکس نے 89 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی نئی سطح حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button