Archive

آسٹریلیا کے سمندر میں نایاب "گھوڑے نما” مچھلی کی دریافت

غیر معمولی شکل کی اورفش نے سب کو حیران کردیا،سوشل میڈیا پر وائرل

کینبرا: آسٹریلیا کے سمندر میں ماہی گیروں کے ہاتھ ایک غیرمعمولی شکل والی مچھلی لگی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ عجیب و غریب صورت اور گھوڑے جیسے سر کی وجہ سے اس مچھلی کو "ڈومز ڈے فش” کا نام دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے جزائر تیوی کے قریب پکڑی گئی اس مچھلی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، جہاں صارفین اس پراسرار مخلوق پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ نایاب مخلوق جسے "اورفش” کہا جاتا ہے، انسانی قد سے بھی زیادہ لمبی ہے اور سمندر کی ہزار میٹر گہرائی میں رہتی ہے۔ اس کی بڑی بڑی آنکھیں اور گھوڑے سے مشابہت رکھنے والا سر اس کی خصوصیات ہیں، اور یہ اکثر زندہ نظر نہیں آتی بلکہ ساحل پر مردہ ملتی ہے۔

مچھلی کی تصویر وائرل ہوتے ہی، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ مچھلی کسی سائنس فکشن فلم کی مخلوق لگتی ہے، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ایسی منفرد اور دلکش مخلوق پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button